پشاور پولیس کے 10 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

اپ ڈیٹ 13 مئ 2020 08:54am
فائل فوٹو

پشاور پولیس کے 10 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، متاثرین نے خود کو قرنطینہ میں ڈال لیا۔

کورونا وائرس نے پولیس اہلکاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا،پشاور میں 10 پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

 ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ہونے والے تمام پولیس اہلکاروں کو نے خود کو قرنطینہ کر دیا ہے تاہم تمام اہلکار اب بہتر ہیں،جلد دوبارہ ٹیسٹ کروایا جائے گا۔

دوسری جانب  سینیٹر مرزا محمد آفریدی کورونا سے صحت یاب ہوگئے،ٹیسٹ منفی آگیا، کل سینیٹ اجلاس میں شرکت کریں گے۔